کورل ڈرا میں ابھری ہوئی لکھائی تیار کریں


Plastic ایفیکٹ کسی لکھائی کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے اور اس کی مدد سے 3D بٹن وغیرہ بھی تیار کیے جا سکتے ہیں۔ ابھری ہوئی لکھائی دیکھنے میں اچھی لگتی ہے، یوں لگتا ہے جیسے یہ لکھائی صفحہ پر الگ سے چپکائی گئی ہے اور ہاتھ لگانے سے انگلیوں کو اس کا ابھار محسوس ہوگا۔ جبکہ اس ایفیکٹ کی مدد سے بنائے گئے بٹنز اور گرافکس ویب سائیٹس اور ایپلی کیشنز وغیرہ میں استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ اس ایفیکٹ کے لیے در اصل دو سافٹ ویئرز CorelDRAW اور Corel PHOTO-PAINT استعمال کیے جائیں گے۔ کورل ڈرا میں یہ سہولت دی گئی ہے کہ کسی بھی آبجیکٹ کو بٹ میپ گرافک میں تبدیل کر کے اس پر کورل فوٹو پینٹ کی مدد سے ایفیکٹس لگائے جا سکتے ہیں۔ آئیں ان دونوں سافٹ ویئرز کو استعمال کرتے ہوئے یہ ایفیکٹ لگانے کا عمل دیکھتے ہیں۔

اس ٹٹوریل میں پلاسٹک ایفیکٹ بنانے کے لیے Inpage کے فونٹ Zakharif کا ایک سیمبل استعمال کیا گیا ہے۔ اگر آپ نے اس سے پہلے کورل ڈرا میں ان پیج کی لکھائی استعمال نہیں کی تو یہ ٹٹوریل دیکھیں: CorelDRAW میں Inpage کی لکھائی استعمال کریں

درج ذیل تصویر میں آپ ان پیج کے Zakharif فونٹ کا سیمبل دیکھ رہے ہیں جو ہم اگلے مراحل میں کورل ڈرا کے اندر استعمال کریں گے۔

ان پیج میں ذخارف فونٹ کا ایک سیمبل

کورل ڈرا میں مطلوبہ لکھائی سلیکٹ کریں۔

کورل ڈرا میں مطلوبہ لکھائی سلیکٹ کریں

کورل ڈرا میں لکھائی پر کسی بھی قسم کا Bitmap ایفیکٹ لگانے کے لیے پہلے اسے تصویر (Image) میں تبدیل کرنا پڑتا ہے۔ اس لیے Bitmap مینیو میں موجودConvert to Bitmap آپشن کی مدد سے لکھائی کو تصویر میں تبدیل کریں۔

لکھائی کو بٹ ماپ تصویر میں تبدیل کریں

  1. اگر آپ یہ ڈیزائن اسکرین کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں تو Color mode ڈراپ ڈاؤن مینیو سے RGB منتخب کریں، اور اگر پرنٹ کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں تو CMYK منتخب کر لیں۔
  2. اگر آپ لکھائی پر ایفیکٹ لگانے کے بعد اس کے پیچھے کوئی تصویر یا فریم سیٹ کرنا چاہتے ہیں تو پھر Transparent Background آپشن ضرور منتخب کریں۔

تصویر کے لیے کلر موڈ اور ٹرانسپیرنسی مقرر کریں

Bitmap مینیو میں موجود Edit Bitmap آپشن پر کلک کریں۔ اس سے Corel PHOTO-PAINT پروگرام کھل جائے گا جو کہ Corel Graphic Suite کا حصہ ہے، اور یہ فوٹو شاپ سافٹ ویئر کی طرح بٹ میپ گرافکس کی ایڈیٹنگ کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

بٹ میپ مینیو سے ایڈیٹ آپشن منتخب کریں

  1. مکمل لکھائی اسکرین پر لانے کے لیے پہلے بائیں طرف موجود ٹول بار پر Zoom tool منتخب کریں۔
  2. اب اوپر والی ٹول بار پر موجود ڈراپ ڈاؤن مینیو میں سے To Fit آپشن منتخب کریں۔

کورل فوٹو پینٹ میں زوم ٹول کی مدد سے مکمل لکھائی اسکرین پر لائیں

Effects مینیو میں سے Plastic ایفیکٹ منتخب کریں جس سے ایک ڈائیلاگ باکس کھل جائے گا۔

ایفیکٹس مینیو سے پلاسٹک ایفیکٹ منتخب کریں

درج ذیل تصویر میں آپ دیکھ رہے ہیں کہ ڈائیلاگ باکس میں Plastic ایفیکٹ سے متعلق مختلف آپشنز موجود ہیں۔ ان آپشنز کے ساتھ مختلف تجربات کرتے ہوئے اپنی مرضی کا پلاسٹک ایفیکٹ تیار کریں۔

ڈائیلاگ باکس کی مدد سے لکھائی پلاسٹک ایفیکٹ لگائیں

  1. ٹول بار پر موجود Save بٹن پر کلک کریں۔
  2. Corel PHOTO-PAINT بند کر دیں۔

فائل محفوظ کر کے کورل فوٹو پینٹ بند کر دیں

کورل ڈرا میں موجود لکھائی پر پلاسٹک ایفیکٹ لگ چکا ہے۔ اس لکھائی کو آپ حسب منشا کسی بھی ڈیزائن کا حصہ بنا سکتے ہیں۔ جب ڈیزائن تیار ہو جائے تو File مینیو میں موجود Export آپشن کی مدد سے اس ڈیزائن کو کسی بھی امیج فارمیٹ مثلاً‌ JPG, PNG وغیرہ کی فائل میں محفوظ کیا جا سکتا ہے۔
کورل ڈرا میں تصویر Import کرنے کا آپشن اوپر ٹول پر بھی موجود ہے اور File مینیو کے اندر بھی۔ جب آپ کورل ڈرا میں تصویر امپورٹ کریں گے تو یہ لکھائی اس کے پیچھے چھپ جائے گی۔ تصویر کو لکھائی کے پیچھے لے جانے کے لیے Ctrl + End شارٹ کٹ استعمال کیا جا سکتا ہے۔

کورل ڈرا میں لکھائی پر پلاسٹک ایفیکٹ لگ چکا ہے

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

ماہانہ فہرست

Best Urdu Books

Free Online Islamic Books | Islamic Books in Urdu | Best Urdu Books | Free Urdu Books | Urdu PDF Books | Download Islamic Books | Dars e Nizami Books | besturdubooks.net

QURAN ACADEMY ISLAMABAD

The aim of Quran Academy Islamabad is to disseminate and propagate the Knowledge and Wisdom of The Holy Qur’an on a vast scale and at highest intellectual level so as to achieve the revitalization of Faith among the Muslims.

پروفیسر عقیل کا بلاگ

Please visit my new website www.aqilkhan.org

International Islamic Library Online (IILO)

Donate Your Books at: Deenefitrat313@gmail.com ..... (Mobile: + 9 2 3 3 2 9 4 2 5 3 6 5)

وائس آف پاکستان ۔ نوائے درویش

والعصر سے والناس کی تفسیر لکھوں گا

ISLAMIC BOOKS LIBRARY

Authentic Site for Authentic Islamic Knowledge

Nukta313

نکتہ

Online Free Books

Urdu & English Islamic Ebooks Library | PDF & Audio Format | Online Quran institute | Learn Online Quran from Qualified Tutor | e quran academy & school

SCHOOL OF QURAN ONLINE

We Teach All Over The World Almost all islamic Subjects Online. Specially Quran Reading, Tajveed, Memorization، Qur'an Translation

%d bloggers like this: